افغان حکام، طالبان ملاقا ت سے افغانستان میں جلد امن کے قیام کی امید ہے، چین

افغان حکام، طالبان ملاقا ت سے افغانستان میں جلد امن کے قیام کی امید ہے، چین

بیجنگ (این این آئی) چین نے کہاہے کہ افغان حکام اور طالبان کے درمیان ملاقات سے افغانستان میں بہت جلد امن قائم ہونے کی امید ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے ہمیشہ افغان عوام کے ذریعے مصالحاتی عمل کی حمایت کی ہے اور افغان حکام اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے، چین تمام فریقین سے رابطے میں رہا ہے،انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان ملاقات مثبت عمل ہے اور امید ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے اس ملاقات سے بہترین ثمرات حاصل ہونگے۔

مزید : عالمی منظر


loading...