فرانسیسی عدالت نے مذہبی تعلیم کے حصول کی خواہشمند خاتون کو سعودی عرب جانے کی اجازت دیدی

فرانسیسی عدالت نے مذہبی تعلیم کے حصول کی خواہشمند خاتون کو سعودی عرب جانے کی ...

پیرس (اے پی پی) فرانسیسی عدالت نے مذہبی تعلیم کے حصول کی خواہشمند 23 سالہ خاتون کو سعودی عرب کے ویزہ کی اجازت دیدی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مول ہاؤس شہر میں 23سالہ خاتون نے سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے پاسپورٹ کے حصول کی درخواست دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا جس کے بعد اس نے عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔ عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی عبادت کی ماہیت اور اعتقاد میں عمل دخل نہیں کیا جاسکتا لہذا یہ بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی کا جواز نہیں ہوسکتا۔ عدالت نے وزارت داخلہ کے عمل کی توضیع کرتے ہوئے خاتون کے پاسپورٹ کی معیاد بڑھائے جانے کا حکم بھی دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...