ایفی ڈرین کیس :سیشن کورٹ نے 3مجرموں کو 10،10سال قید ،3لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں

ایفی ڈرین کیس :سیشن کورٹ نے 3مجرموں کو 10،10سال قید ،3لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں ...
ایفی ڈرین کیس :سیشن کورٹ نے 3مجرموں کو 10،10سال قید ،3لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں

  


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج احمد کامران نے 20کلو ایفی ڈرین رکھنے کے مقدمہ میں ملوث 3مجرموں کو10،10سال قید اورمجموعی طور پر3لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے عدالت میں ایف تھانہ موچی گیٹ پولیس نے 3ملزمان عبدالولی خان، شاہد محمود اور محمد عمر کے خلاف چالان پیش کیا ،عدالت میں چالان آنے پر ڈپٹی پراسکیوٹر رانا تنویراحمد نے 7گواہ پیش کئے جس پرعدالت نے وکلا ءکی بحث سننے کے بعد تینوں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 10،10سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ، عدالت نے اپنے حکم میں لکھا کہ اگر مجرمان جرمانے کی رقم ادا نہ کرے تو اسے مزید ایک ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی،علا وہ ازیں فاضل جج نے 1530 گرام چرس رکھنے کے جرم میں گوالمنڈی کے عمارشاہ کو 14ماہ قید اور 50ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،عدالتی حکم کے مطابق مذکورہ مجرم کوجرمانے کی عدم آدائیگی پر مزید ایک ماہ قید کی سزابھگتنا ہو گی۔

مزید : لاہور


loading...