پرنسپل نے طلباءکی داخلہ فیسیں ہڑپ کرلیں ،سیشن کور ٹ نے درخواست ضمانت خارج کردی

پرنسپل نے طلباءکی داخلہ فیسیں ہڑپ کرلیں ،سیشن کور ٹ نے درخواست ضمانت خارج ...
پرنسپل نے طلباءکی داخلہ فیسیں ہڑپ کرلیں ،سیشن کور ٹ نے درخواست ضمانت خارج کردی

  


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اصغر خان نے طلباءکی داخلہ فیس خوردبرد کرنے کے مقدمہ میں ملوث ایج کالج کے پرنسپل کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔واضح رہے کہ ایج کالج ریوازگارڈن کے پرنسپل کی طرف سے طلباءکی داخلہ فیس خوردبرد کرنے کے خلاف والدین پرنسپل کی ضمانت خارج کرانے سیشن عدالت پہنچ گے جبکہ طلباءاور ان کے والدین نے سیشن کورٹ کے باہر احتجاج بھی کیا،ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر ریواز گارڈن اور ساندہ کے 35سے زائدطلباءکے والدین نے احتجاج کیا، والدین کا مطالبہ تھا کہ بچوں کی بی کام پارٹ ون کی داخلہ فیس یونیورسٹی بھجوانے کی بجائے خوردبرد کرنے اور طلباءکا سال ضائع کرنے والے پرنسپل کی ضمانت خارج کی جائے، انہوں نے کہا کہ ملزم نے ابھی تک بچوں کی فیسوں کی رقم بھی واپس نہیں کی۔عدالت نے طلباءکے والدین کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل کے دلائل سننے کے بعد پرنسپل ایج کالج شوکت کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری خارج کردی۔

مزید : لاہور


loading...