پیسے سے بہت کچھ خریدا اور بدلا جاسکتا ہے،کنگنا
ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ پیسے کی طاقت پر یقین رکھتی ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی حالیہ گفتگو میں کہا کہ وہ ایک خودمختار لڑکی ہیں جو پیسے کی طاقت پر یقین رکھتی ہیں۔ وہ اس طرح کی فلسفیانہ باتیں نہیں کریں گی کہ پیسہ سب کچھ نہیں یا پیسہ سے کچھ نہیں خریدا جاسکتا، پیسے سے بہت کچھ خریدا اور بدلا جاسکتا ہے، یہ پیسہ ہی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے والدین کو پرتعیش زندگی دینے کے قابل ہوئی ہیں، اب ان کا مستقبل روشن ہے اور وہ مکمل طور پر پیسے کی طاقت کو انجوائے کررہی ہیں۔ اس لئے ان کا نام جو ان کا ذریعہ معاش ہے ان کی اولین ترجیح ہے۔ اداکارہ کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم’’تنو ویڈز منو‘‘ سال 2015ء کی اب تک کی واحد فلم ہے جس نے ڈیڑھ سو کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ اداکارہ کی نئی فلم’’کٹی بٹی‘‘ ہوگی جس میں اداکار عمران خان ان کے ہیرو ہونگے۔ فلم18 ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔