بالی ووڈ ڈائریکٹر مظفر علی کی نئی فلم ’’جاں نثار‘‘کا ٹریلر ریلیز

بالی ووڈ ڈائریکٹر مظفر علی کی نئی فلم ’’جاں نثار‘‘کا ٹریلر ریلیز
بالی ووڈ ڈائریکٹر مظفر علی کی نئی فلم ’’جاں نثار‘‘کا ٹریلر ریلیز

  


لاہور(فلم رپورٹر)’’امراؤ جان ادا‘‘فیم لیجنڈبالی ووڈ ڈائریکٹر مظفر علی کی نئی فلم ’’جاں نثار‘‘کا ٹریلرگزشتہ روز ریلیز کردیا گیا۔اس فلم میں پاکستانی ٹاپ سٹار عمران عباس کے مقابل پرنیا قریشی ہیروئن ہیں۔ ’’جاں نثار‘‘پرنیا قریشی کی پہلی فلم ہے جبکہ عمران عباس اس سے قبل کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھ چکے ہیں ۔پیار محبت اور عشق پر مبنی یہ فلم تقسیم ہند سے قبل1877کے دور کی کہانی ہے ۔ ’’جاں نثار‘‘میں پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں شیریہ گوشال،شفقت علی خاں،عابدہ پروین،سکھوندر سنگھ اور ملینی آوستھی نے اپنی اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے۔یہ فلم جلد بھارت سمیت دنیا بھر میں عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔عمران عباس اس فلم کی کامیابی کے لئے بہت پُر امید ہیں۔

مزید : کلچر


loading...