طاہر انجم فلم ’’لٹل سولجرز‘‘ بنائیں گے

طاہر انجم فلم ’’لٹل سولجرز‘‘ بنائیں گے

لاہور(فلم رپورٹر) طاہر انجم فلم ’’لٹل سولجرز‘‘ بنائیں گے۔ طاہر انجم نے بچوں کے موضوع پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے رائٹر اور ڈائریکٹر بھی وہ خود ہیں۔ فلم کی کہانی بچوں اور دہشتگردی کے گرد گھومتی ہے۔ یہ کمرشل فلم نہیں ہوگی بلکہ بچوں کے موضوع پر بنائی گئی پہلی پاکستانی فلم ہو گی۔ جس کو لاہور، اسلام آباد اور شمالی وزیرستان کے علاقوں میں عکسبند کیا جائے گا طاہرانجم کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میں جس پراجیکٹس پر کام کررہا ہوں وہ ضرور پسند کیا جائے گا میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھوں گا۔

مزید : کلچر


loading...