ہندی فلموں میں اداکاری کا فیصلہ کرلیا ہے ، کویتوا راؤ

ہندی فلموں میں اداکاری کا فیصلہ کرلیا ہے ، کویتوا راؤ
ہندی فلموں میں اداکاری کا فیصلہ کرلیا ہے ، کویتوا راؤ

  


ممبئی( نیٹ نیوز) تامل فلموں کی اداکارہ کویتواراؤ نے کہا ہے کہ میں نے ہندی فلموں میں اداکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور میری کوشش ہے کہ جس طرح میں نے تامل فلموں میں اپنی محنت سے مقام حاصل کیا ہے اسی طرح میں ہندی فلموں میں بھی کام کروں اور کامیابی حاصل کروں محنت پر یقین رکھتی ہوں اداکارہ نے کہا کہ مجھے کافی عرصہ سے آفرز ہورہی تھی لیکن میں نے اب مکمل طور پر ہندی فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ میں عمدہ کام سے شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوجاؤں گی اداکار ہ نے کہا کہ اب تک بے شمار فلموں میں کام کرچکی ہوں او ر اب میری کوشش ہے کہ میں ماضی کی طر ح محنت سے اداکاری کاسلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھوں۔

مزید : کلچر


loading...