ایکس ایلپس ریس میں سوئٹزرلینڈ کے کرسٹوف ماورر کی برتری

ایکس ایلپس ریس میں سوئٹزرلینڈ کے کرسٹوف ماورر کی برتری

آسٹریا(آن لائن) آسٹریا میں جاری X۔ALPS ریس میں سوئٹزر لینڈ کے کرسٹوف ماورر نے برتری حاصل کر لی۔ اتوار کے روز سے شروع ہونے والی دنیا کی سب سے خطرناک ریس میں 32 سے زائد ایتھلیٹس کا سفر جاری ہے۔ ریس کے شرکا نے سالزبرگ کے بلند و بالا اور دشوار کن پہاڑوں پر پیراگلائیڈنگ اور ہائیکنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ایتھلیٹس ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے بارش اور گرج چمک والے طوفانی موسم کے باوجود دن رات محنت کرتے رہے اور 3 روز کی لگاتار ہائیکنگ اور پیراگلائیڈنگ کے بعد 2 چیک پوسٹس کو عبور کر کے کامپن وانڈ کے مقام پر پہنچے۔

سوئٹزر لینڈ کے کرسٹوف ماورر نے ساتھی ایتھلیٹس پر برتری حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں دوسرا نمبر آسٹریا کے پال گوشبر اور تیسرا جرمنی کے سیباسٹین گروبر کا رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...