ڈیزل سکینڈل میں ملوث واسا کے 40افسروں کو معطل کرنیکا فیصلہ

ڈیزل سکینڈل میں ملوث واسا کے 40افسروں کو معطل کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جاوید اقبال)واسا انتظامیہ نے ڈیزل سکینڈل میں ذمہ دار قرار دیئے گئے 5ٖڈائریکٹروں سمیت 40افسروں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان معطل کیے جانیوالے افسروں کی جگہ نئے افسر لگانے کیلئے فہرستوں کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے جس کیلئے افسران کی کارکردگی اور خفیہ اداروں سے معلومات لی جائیں گی۔واضح رہے کہ واسا نے داتا گنج بخش ٹاؤن میں سامنے آنے والے کروڑوں روپے کے ڈیزل اور پٹرول سکینڈل نے واسا کے درجنوں افسروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جن کیخلاف گزشتہ دنو ں اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی گئی ۔واساکے جن40افسروں کیخلاف مقدمہ درج ہو ا ہے ان میں 5ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں ،جن میں داتا گنج بخش ٹاؤن کے ڈائریکٹر مظفر وارثی،ایکسئین سہیل سندھو،سابق ڈائریکٹر ایڈمن محمد عرفان،سابق ڈائریکٹر فنانس ناہید گل بلوچ،نشتر ٹاؤن کے ڈائریکٹر ناصر سلیم ، گلبرگ ٹاؤن کے ڈائریکٹر شیخ اکرم کے نام سر فہرست ہیں ان سمیت 40افسروں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے واسا انتظامیہ نے ڈائریکٹر ایڈمن رانا ٹکا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جن 40افسرو ں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان کو فوری طور پر معطل کر دیا جائے اور ان کی جگہ نئے افسروں کی تعیناتیا ں کی جائیں ۔اس سلسلے میں ایم ڈی واسا نصیر چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی تک باضابطہ طور پر ایف آر کی کاپی نہیں ملی جن افسروں کیخلاف مقدمہ درج ہو ا ہے ان کی ایف آئی آر ملنے کے بعد ان کا سیٹوں پر رہنا جائز نہیں ہے انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہو گی ورنہ ان کو معطل کر دیا جائے گا۔