ضلعی محکموں کے سربراہان کو انسدادڈینگی مہم تیز کرنے کی ہدایت

ضلعی محکموں کے سربراہان کو انسدادڈینگی مہم تیز کرنے کی ہدایت

لاہور( جنرل رپورٹر) ی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں مو ن سون کی بارشوں کا موسم شروع ہوتے ہی شہر کے تمام ٹا ؤنز میں انسدادِ ڈینگی مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔ڈی سی او لاہور نے ضلعی انتظامیہ کے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات جا ری کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کی عمارتوں میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے مناسب انتظامات کریں۔انہوں نے محکموں کے سربراہان سے کہا کہ وہ تمام سرکاری عمارتوں میں ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کو خود چیک کریں اور اگر کسی سرکاری عمارت میں ڈینگی لاروا پایا گیا تو ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ اس کا خود ذمہ دار ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ڈینگی لا روا کے ملنے پر پرائیویٹ ڈیپارٹمنٹس یا شہریوں کے خلاف کارروائی کی جا تی ہے اسی طرح سرکاری عمارتوں سے ڈینگی لاروا ملنے پر بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ڈینگی سرویلنس میں کوئی کو تاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...