مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتما م آج یوم القدس کے جلوس نکالے جائنگے

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتما م آج یوم القدس کے جلوس نکالے جائنگے

لاہور(نمائندہ خصوصی)مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیر اہتمام آج ملک بھر میں یوم القدس کے جلوس اور ریلیاں برآمد ہونگے،پنجاب بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ہر ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر یو م ا لقدس کے جلوس برآمد ہونگے اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر یں گے، مجلس وحد ت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کربلا گامے شاہ لاہور میں مرکزی مجلس شہادت حضرت علی علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے تمام تر مسائل و مشکلات کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہے،اسرائیل کا وجود عالم انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے

،پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک میں داعش،النصرہ فرنٹ،طالبان جیسے دیگر انسانیت دشمن گروہوں کے سرپرست یہی امریکہ ،انڈیا اور اسرائیل ہیں،انہوں نے کہا کہ یوم القدس مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کو صیہونی قبضہ سے آزاد کروانے کے عزم کا نام ہے ،ہم مولا علی ؑ کے اس فرمان پر آج بھی عمل پیرا ہے جو انہوں نے وقت شہادت اپنے صاحبزادوں سے وصیت کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ ،،ہمیشہ مظلوموں کے مددگا اور ظالموں کے دشمن بن کر رہنا،انہوں نے کہا کہ یوم القدس کا مقصد فلسطین کی مظلوم قوم کا دفاع اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...