سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے دہشتگردی ختم ہو گی،کامران سیف

سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے دہشتگردی ختم ہو گی،کامران سیف

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق)لاہورکے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے دہشت گردی کے خاتمہ میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ رینجر کے کراچی میں اقدامات سے دہشت گردی ختم ہوئی اور عوام کو تحفظ فراہم ہوا ۔کراچی میں رینجر کے اقداما ت قابل تحسین ہیں جس میں انہوں نے کراچی میں5795آپریشن کیلئے 233دہشتگرد اور364ملزم مارے گئے ۔ جبکہ 334ٹارگٹ کلرز اور296بھتہ خور گرفتار ہوئے ۔49مغوی کو بازیاب اور 82اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا،رینجرز کے اقدامات سے خطرناک ملزمان جو کراچی میں عوام کے جان و مال سے کھیل رہے تھے ان کاخاتمہ ہوا باقی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رہنی چاہیے ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ رینجر کراچی سمیت سندھ میں اس وقت تک اپنے اقدامات جاری رکھے جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہ ہوجائے تاکہ ملک کے تجارتی حب شہر کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوسکیں اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...