جادو گر سپنر سعید اجمل نے انگلش کاؤنٹی کر کٹ میں تہلکہ مچا دیا

جادو گر سپنر سعید اجمل نے انگلش کاؤنٹی کر کٹ میں تہلکہ مچا دیا

لندن ( نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جادو گر سپنر سعید اجمل نے پابندی ختم ہونے کے کافی عرصے بعد کرکٹ کے میدانوں میں ایک پھر تہلکہ مچا دیا ہے ۔ سعید اجمل ان دنوں انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے اپنی باؤلنگ کی وجہ سے دھوم مچا رکھی ہے ۔ انگلینڈ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سعید اجمل ورکشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے مخالف ٹیم ہمپشائر کے کھلاڑیوں کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے ۔ سعید اجمل نے پابندی کے خاتمہ کے بعد فارم میں شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنی تباہ کن باؤلنگ سے 17اوورز میں صرف `28 رنز دے کر ہمپشائر کے 5 کھلاڑیوں کو پوویلین کی راہ دکھا دی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...