دھرنوں کے بعد عمران خان عوام کو مزید بیوقوفنہیں بنا سکتے،نعیم اللہ گل

دھرنوں کے بعد عمران خان عوام کو مزید بیوقوفنہیں بنا سکتے،نعیم اللہ گل

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں قائم نگران سیٹ اپ پر عمران خان دباؤ ڈال کر پارٹی انتخاب میں دھاندلی کرانا چاہتے ہیں تحریک انصاف کے اس سیٹ اپ میں دوسری جماعتوں سے آنے والے لوگوں کو عہدے دئیے گئے ہیں

تحریک انصاف کے پرانے کارکنان پوچھ رہے ہیں کہ پارٹی کے نگران سیٹ میں شامل لوگ کون ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دھرنوں کے بعد عمران خان عوام کو اب مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے کنٹینر سے ڈھول پیٹنے والوں کو مایوسی ہوئی ان کے پاس حکومت کے خلاف کسی قسم کے کوئی ثبوت نہیں وہ صرف شور مچارہے ہیں عمران احمقوں کی جنت میں بستے ہیں وہ سن لیں کہ الیکشن 2018ء میں ہی ہوں گے تبدیلی کے دعویدار اب منہ چھپاتے پھرتے ہیں عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں وہ دوسروں کو بہتان لگانے سے پہلے عوام کو ضرور بتائیں کہ انہوں نے کے پی کے میں دودھ اور شہد کی کونسی نہریں بہا دی ہیں؟ پنجاب میں توانائی کے منصوبے شروع کر کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے ہیں اور عمران خان کی اس حوالے سے تنقید کھسانی بلی کے کھمبا نوچنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ میٹروبس سے روزانہ 2لاکھ افراد سفر کی معیاری سہولتیں حاصل کرتے ہیں دانش سکول کے قیام پر عمران خان کو بہت تکلیف ہورہی ہے۔ وہ غریب اور لائق بچوں کوتعلیم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے۔ اوئے اوئے اور شرم کرو کے نعرے عمران خان کی بیمار ذہنیت کے عکاس ہیں اور درحقیقت پی ٹی آئی کے سربراہ کی تقریر ان کے ذہنی دیوالیہ پن کو ظاہر کرنے کے لئے کافی ہے۔ عمران خان کی سیاست کا محور صرف اور صرف دوسروں پر الزام تراشی کرنا ہے۔ وہ قومی اداروں‘ سیاستدانوں اور کسی پر بھی بغیر تصدیق کئے الزام عائد کر کے اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔ بہتر ہوتا کہ وہ پہلے حقائق جان لیں تاکہ انہیں بعد میں یوٹرن نہ لینا پڑے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...