نیشنل کونسل فار طب کے نو منتخب ممبران کی تقریب حلف وفاداری

نیشنل کونسل فار طب کے نو منتخب ممبران کی تقریب حلف وفاداری

لاہور (پ ر) نیشنل کونسل فار طب کے نو منتخب ممبران کی تقریب حلف وفاداری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنزاینڈ کوآرڈینیشن کے سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی - تقریب کی صدارت وزیر مملکت محترمہ سائرہ افضل تارڑ نے کی - سیکرٹری NHSR&C محترم محمدایوب شیخ، ڈی جی ہیلتھ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر طب حکیم نذیر احمد اسد اور تمام نو منتخب ممبران نے اس تقریب میں شرکت کی- نو منتخب ممبران میں ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ،پروفیسر محمدجمیل خان، قاضی محمداقبال، حکیم محمداحمد سلیمی، حکیم محمدیونس فہیم، حکیم فرید احمد فیضی ، حکیم ذولفقار صدیقی، پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس ، پروفیسر حکیم حافظ خورشید احمد ، حکیم راحت نسیم سوہدروی ، حکیم بشیر احمد بھیروی ،پروفیسر حکیم سید ذوالحسنین بخاری ، پروفیسر حکیم محمد یوسف ،حکیم عبدالواحد شمسی ، حکیم سرتاج نبی ، حکیم عارفین سعید ، حکیم نسیم احمد قاسمی ، حکیم سراج چانڈیو ، حکیم ملک ذوالفقار ،حکیم رضوان حفیظ ملک، ثناء الاسلام او ر حکیم محمد اکرام اللہ شامل ہیں جن سے محترمہ سائرہ افضل تارڑ نے حلف لیا - اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے نومنتخب ممبران کو مبارک باد دی اور کہا کہ طب یونانی ؍اسلامی ایک مقدس شعبہ ہے اور علاج معالجہ کے حوالہ سے اس کی بڑی اہمیت ہے-

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...