رمضان میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی حقیقت نہ بن سکی،عابد حسین صدیقی

رمضان میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی حقیقت نہ بن سکی،عابد حسین صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حقیقت نہیں بن سکی اس حوالے سے صرف اعلانات پر اکتفا کیا گیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اربوں کے پیکج دینے کا اعلان عملی شکل اختیا ر کرے تو پھر ہی عوام کو سستی اشیاء ملی سکتی ہیں

سستی اشیاء کی فراہمی کے ساتھ ان کا معیار پر مدنظر رکھا جائے انہوں نے کہاکہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس مقدس مہینہ میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو عبرتناک سزا دے ،مخصو ص مافیا اس مقدس مہینہ میں اپنی جیبیں بھرنے کے لئے اشیاء صرف کی قلت پیدا کرتا ہے ،انتظامیہ ایسے گروہ کے خلاف ابھی تک کاروائی کا آغاز نہیں کر سکی، ایسے گروہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ،انہیں سرعام سزاملنی چاہیے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...