اسلام بلاامتیاز پوری انسانیت کیلئے مساوی حقوق کا درس دیتاہے،حسیب قادری

اسلام بلاامتیاز پوری انسانیت کیلئے مساوی حقوق کا درس دیتاہے،حسیب قادری

لاہور(نمائندہ خصوصی)ممتازاسلامی اسکالر و خطیب جامعہ نعیمیہ مفتی محمدحسیب قادری نے کہا ہے کہ اسلام بلاامتیاز پوری انسانیت کیلئے مساوی حقوق کا درس دیتاہے۔دنیا وآخرت میں حقیقی اوردائمی کامیابی کے لئے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العبادکی ادائیگی بھی لازم ہے۔حقوق العباد ادا کئے بغیر دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات ممکن نہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں اجتماعی اعتکاف کے شرکاء سے درس قرآن دیتے ہوئے کیا۔جید اسکالرز نے مزید کہاکہ دنیاوی علوم کیساتھ ساتھ دینی علوم سے آشنائی مسلم قوم کے لئے وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

قرآن کریم کی تعلیمات کو اپناکر نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی حقیقی کامیاب سے سرفراز ہوسکتے ہیں۔متعکفین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری پیرسیدشہباز احمدسیفی نے کہاکہ قرآ ن کی تعلیمات کو عام کر کے ہم دنیا میں عظیم روحانی انقلاب برپاکرسکتے ہیں۔دنیا کے تمام مسائل کے بہترین اوراحسن حل قرآن کریم میں موجود ہے۔قرآن کریم عبادات کے ساتھ ساتھ انسانیت سے بے لوث خدمت اور خیرخواہی کی تعلیم دیتاہے۔ممتاز عالم دین مفتی نعیم احمدصابر ی نے شرکاء اعتکاف سے درس فقہ دیتے ہوئے کہاکہ اعتکاف تصفیہ قلب اورقرب الہٰی کا بہترین ذریعہ ہے۔مساجدکی تعمیر اورآباد کاری ہمارا دینی فرض ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...