قومی ویمن کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اے این این )قومی ویمن کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔دورہ کے دوران پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے مابین چار ایک روزہ اور تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستانی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کا آغازپریکٹس میچ سے کرے گی۔ یہ پریکٹس میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ایک روزہ میچ 16 اکتوبر، دوسرا ایک روزہ میچ 18 اکتوبر، تیسرا ایک روزہ میچ 21 اکتوبر جبکہ چوتھا ایک روزہ میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ سیریز کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹوئٹی 20 میچ 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔سیریز کا تیسرا اور آخری ٹوئنٹی 20میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔