سپر لیگ کی میزبانی کے لیے پاکستان متبادل آپشنز بھی دیکھنے لگا

سپر لیگ کی میزبانی کے لیے پاکستان متبادل آپشنز بھی دیکھنے لگا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )سپر لیگ کی میزبانی کے لیے پاکستان متبادل آپشنز بھی دیکھنے لگا، معاملات کا جائزہ لینے کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلمان سرور بٹ رواں ہفتے قطر کے دارلحکومت دوحا جا رہے ہیں، وہاں کے ویسٹ اینڈ پارک کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کا انعقاد ممکن ہے۔ دوسری جانب بورڈ نے ایونٹ کے 20 غیرملکی کرکٹرز میں کیون پیٹرسن، کرس گیل اور بریٹ لی کو شامل کرنے کے لیے کوشش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی اپنی ٹوئنٹی 20لیگ آئندہ برس فروری میں کرانے کا خواہاں ہے، اس ضمن میں تیاریاں بھی شروع ہو چکی ہیں، میزبانی کے لیے متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا گیا مگر فروری میں شارجہ، ابوظبی اور دبئی کے گراؤنڈز کو سابق کرکٹرز کی ماسٹرز لیگ کے لیے بک کرایا جا چکا ہے، بورڈ کی کوشش ہے کہ فارغ دنوں میں وہیں میچز کرا دیے جائیں مگر ایسا نہ ہونے کی صورت میں متبادل آپشنز پر بھی غور جاری ہے۔کرکٹ آفیشلز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالات سازگارنہ ہونے تک ہمیں دوسرے ممالک میں اپنی سیریز بھی کروانا پڑیں گی۔جیسے ہی معاملات ٹھیک ہونگے ملک اندر کرکٹ سمیت دیگر کھیل کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...