ایف سی کالج میں سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب

ایف سی کالج میں سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب

لاہور (پ ر) پاکستان بائبل سوسائٹی کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب گزشتہ روز ایف سی کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس فیسٹیو ل کا آغاز 4 جولائی 2015 کو ہوا۔ جس میں T-20 کرکٹ میں 32 ، باسکٹ بال میں13 ، فٹ بال لیگ میں8 ، ٹیپ بال کرکٹ میں 25 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ اور ایتھلیٹیکس کمپٹیشنزمیں کھلاڑیوں نے 100میٹر، 200 میٹر،400 میٹر،800 میٹر،1500میٹر اور لونگ جمپ میں حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی جناب انتھونی اعجاز لیموئیل CEO ، دی پاکستان بائبل سوسائٹی ،پروفیسر ڈاکٹر مرینہ لیموئیل ، ہیڈ آف کی ڈیپارٹمنٹ اناٹمی لاہو ر میڈیکل کالج لاہور،جناب بابر کامل ڈائریکٹر سپورٹس ایف سی کالج ،ڈاکٹر پادری مجید ایبل وکر نولکھا پریسبٹیرین چرچ پاکستان ، کرنل نسیم بٹ صدر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور سیڈرک وسیم شاہ نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی جناب انتھونی اعجاز لیموئیل نے کہا کہ میری یہ خواہش تھی کہ ہم کھیلوں کے ذریعے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیں۔ بالخصوص نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کیاجائے جس سے نا صرف وہ اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے سے بچیں بلکہ بُری سوسائٹی اور منشیات جیسی لعنت سے بھی بچ سکیں۔ اور ملک و قوم کا ایک باصلاحیت نوجوان بن کر اُبھریں۔ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان میں اس قسم کے اور زیادہ کھیلوں کے مقابلے کرانے کی ضرورت ہے جس سے ملک پاکستان، منشیات جیسی لعنت سے چھٹکار پاسکے گا۔ جرائم کی شرح پر بھی قابو پایا جاسکے گا ۔ آج ہمیں اپنا مستقبل محفوظ کرنے کی ضروت ہے اور ہمار ا مستقبل یہ نوجوان نسل ہے۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر پادری مجید ایبل ، بابر کامل ، کرنل نسیم بٹ ، اور سیڈرک وسیم شاہ نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پاکستان بائبل سوسائٹی کی خدمت کو سراہا۔ آرگنائزنگ کمیٹی میں عرفان فرانسس سپورٹس کوآرڈینیٹر ، جسٹس ناصر سپورٹس کوآرڈینیٹر ، اجمل طاہر ، عثمان مبارک، عامر ہوپ، صوبہ مسیح، شکیل نعمان ،لیموئیل نویداور اکرم مسیح شامل تھے۔تقریب کے دوران کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔آخر میں ملکِ پاکستان کی سلامتی، بقاء، بھائی چارے، خوشحالی کیلئے خصوصی دُعائیں کی گئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...