زرعی ادویات پر جی ایس ٹی کی کمی قابل تحسین ہے: سعد اکبر خان

زرعی ادویات پر جی ایس ٹی کی کمی قابل تحسین ہے: سعد اکبر خان

لاہور(پ ر)علی اکبر ماڈل ویلج جلالپور بھٹیاں ضلع حافظ آباد میں کسانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علی اکبر گروپ کے ڈائریکٹر سعداکبر خاں اور بلال اکبر خاں نے جنرل سیلز ٹیکس کی شرح کی زرعی مداخل پر کمی کے حکومتی فیصلہ کو پاکستان میں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ علی اکبر گروپ نے اپنی تمام مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے نظر ثانی بھی مکمل کردی ہے تاکہ جی ایس ٹی کی کمی ثمرات کسان تک بھی پہنچ سکیں ۔ سعد اکبر خاں نے اپنے پراجیکٹ ماڈل ویلج کے ذریعہ کسانوں کے مسائل حل کرنے اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مزید : کامرس


loading...