بینک ڈیپازٹ 13فیصد اضافے کیساتھ 9141ارب روپے سے تجاوز کر گئے

بینک ڈیپازٹ 13فیصد اضافے کیساتھ 9141ارب روپے سے تجاوز کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹ بیس 13فیصد اضافے سے 9ہزار 141ارب سے تجاوز کر گئے ہیں ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2015ء میں بینکوں کی سرمایہ کاری 33فیصد اضافے سے 5800 ارب سے تجاوز کر گئی۔ مالی سال کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹ بیس 13فیصد اضافے سے 9141ارب سے تجاوز کر گئے۔ مالی سال 15کے اختتام پر بینکوں کی قرض گیری 290ارب روپے اضافے سے 4500 ارب سے تجاوز کرگئی۔ ماہرین کے مطابق بینک اپنے بنیادی کام قرض گیری کے بجائے عوام کے ڈیپازٹس پر سرمایہ کاری کررہے ہیں جو خطرناک ہے۔

مزید :

کامرس -