ڈاکٹر اصغر مرزا میموریل ٹرسٹ کے اراکین کاسپیشل بچوں کے ادارے ’’وائس‘‘ کا دورہ‘

ڈاکٹر اصغر مرزا میموریل ٹرسٹ کے اراکین کاسپیشل بچوں کے ادارے ’’وائس‘‘ کا ...

لاہور( لیڈی رپورٹر )ڈاکٹر اصغر مرزا میموریل ٹرسٹ کے اراکین کاسپیشل بچوں کے ادارے ’’وائس‘‘ کا دورہ‘ سپیشل بچوں کے ساتھ رنگا رنگ تقریب اور انکے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا۔تقریب میں ڈاکٹر اصغر مرزا میموریل ٹرسٹ کے چےئرمین جواد مرزا‘محمد عمراعوان‘عثمان چوہدری‘معروف سماجی کارکن شیخ پرویز‘’’وائس‘‘ کی جنرل سیکرٹری امتیاز فاطمہ‘فاروق رضا‘اخوت کی پروگرام کوآرڈینیٹرروبی دانیال نے شرکت کی اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا جبکہ بچوں نے مہمانوں کو نعتیں بھی سنائیں ۔’’وائس ‘‘ کی جنرل سیکرٹری امتیاز بیگم نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پرڈاکٹر اصغر مرزا میموریل ٹرسٹ کے چےئرمین جواد مرزانے کہا کہ خصوصی بچے قوم کا ایسا سرمایہ ہیں جسے کسی صورت میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔اگرچہ قدر ت نے خصوصی بچوں کو بعض صلاحیتوں سے محروم رکھا ہے لیکن انہیں ایسی اہلیت ، ہنر مندی اور صلاحیتوں سے نوازا ہے جو ایک نارمل انسان میں نہیں پائی جاتیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے مشکلات کے باوجود زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان بچوں کی تعلیم و تربیت میں ذاتی دلچسپی لینی چاہئے تا کہ وہ دوسرے نارمل بچوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکیں۔انہوں نے کہا کہ سپیشل افرادمعاشرے کے اہم فرد ہیں ان کے تشخص کو ان کی صلاحیتوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ایسے بچوں کو احساس کمتری سے نکال کر انہیں مفید اور کارآمدشہری بنانا ہمارا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل بچے ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے انہیں خاندان سے الگ رکھنے کی بجائے انہیں ایسا ماحول فراہم کرنا ہوگا جہاں وہ کسی قسم کی احساس کمتری کا شکا ر نہ ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...