عوام کی تقدیر بدلنے کا نعرہ لگانیوالی جماعتیں جھوٹیہیں،محمد جمیل

عوام کی تقدیر بدلنے کا نعرہ لگانیوالی جماعتیں جھوٹیہیں،محمد جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ ملک میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ،جہاں پوری پارلیمان ہی کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث ہو وہاں کسی اصلاح کی توقع رکھنا فضول ہے، خصوصی بیان میں انہوں نے کہا عوام کی تقدیر بدلنے کا نعرہ لگانیوالی جماعتیں جھوٹی اور منافق ہیں جنہیں خلق خدا سے کوئی دلچسپی نہیں صرف لوٹ مار ہی انکا نصب العین ہے ،موجودہ اور سابقہ حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں صرف چہرے ہی تبدیل ہوئے ہیں،سابق صدر آصف علی زرداری کی ماں بہن ایک کرنیوالے شریفوں نے اقتدار میں آتے ہی اسے بھائی بنا لیا،شریفوں کی ساری دوڑ دھوپ ملکی ترقی کیلئے نہیں بلکہ کمیشن اور کک بیکس کیلئے ہے،مقتدرقوتیں اگر واقعی ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے میں مخلص ہیں تو انہیں چاروں صوبوں میں یکساں پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔


، ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشت گردی، لاقانونیت اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے سندھ کی طرز کا آپریشن پنجاب میں بھی شروع کیا جائے ،انہوں نے کہا ملک میں آج ڈاکوؤں ،لٹیروں اور چوروں کا راج ہے،جائز کاموں کیلئے بھی ڈنکے کی چوٹ پر رشوت لی جارہی ہے،نیب،ایف آئی اے،اینٹی کرپشن اور دیگر تفتیشی ادارے قومی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں ،طاقتور لوگ مک مکا کرکے بچ جاتے ہیں اورکمزوروں کوقانون کی بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے۔