نیاز اے ملک زونگ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعینات

نیاز اے ملک زونگ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعینات
 نیاز اے ملک زونگ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) معروفٹیلی کام پروفیشنل نیاز اے ملک زونگ کے ڈپٹی چیف ایگز یکٹیو آفیسر تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔ وہ اس سے پہلے زونگ میں چیف سٹریٹیجی آفیسر،چیف کارپوریٹ سیلز آفیسر، چیف انفارمیشن آفیسر، چیف آف انٹر پرائز اینڈ گورننس کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔اس کے علاوہ وہ پبلک ریلیشنز اور موبائل فنانشل یونٹس کے سربراہ کے عہدے پر بھی بخوبی کام کیا ہے۔قابل ذکر امر یہ ہے کہ بطور چیف سٹریٹیجی آفیسر ان کا کردار نہایت اہم رہا جب زونگ نے 2013 میں 50 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کیا جبکہ اس سے اگلے تین سالوں میں بھی انہی کی بنائی گئی سٹریٹیجیز کی وجہ سے زونگ کو نمایاں مقام حاصل رہا۔
نیاز اے ملک آپریشنز ،جدید ٹیکنالوجی، مینجمنٹ اور مارکیٹنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ زونگ میں آنے سے قبل وہ پی ٹی سی ایل میں بطور ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پروڈکٹ ڈویلپمنٹ ، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ سنٹرل اور چیف انفارمیشن آفیسر رہے ہیں۔ نیاز اے ملک امریکہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں سے گریجویٹ ہیں اورپاکستان آنے سے قبل امریکہ اور کینیڈا میں 50 بہترین کمپنیوں کے ساتھ بطور مینجمنٹ کنسلٹنٹ کام کر چکے ہیں ۔

مزید :

کامرس -