ملک میں مْک مکا کی سیاست کا دور ختم ہو چکا،یاسر گیلانی

ملک میں مْک مکا کی سیاست کا دور ختم ہو چکا،یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مْک مکا کی سیاست کا دور ختم ہو چکا پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک میں جو لوٹ مار مچا رکھی تھی وہ بے نقاب ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز UC-1 کے عہدیداران ملک ذکاء اللہ، جاوید دستگیر، ملک ناصر علی، بابو عاطف اسلم، بابو غلام مصطفی، چوہدری یعقوب نمبردار، ملک مصباح الحسین اور اعجاز احمدکے ہمراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ نیب رپورٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا کہ سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے کیسے ایک دوسرے کے ہمدردبنے ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...