بنکنگ سروسز پر ٹیکس کیخلاف کامیاب ہڑتال تاجر برادری کے اتحاد و یگانگت کی مظہر ہے: راجہ عدیل

بنکنگ سروسز پر ٹیکس کیخلاف کامیاب ہڑتال تاجر برادری کے اتحاد و یگانگت کی ...

لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر رہنما ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ بنکنگ سروسز پر ٹیکس کے خلاف کامیاب ہڑتال تاجر برادری کے اتحاد و یگانگت کی مظہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنی ہی جمع رقم پر0.6فیصد ٹیکس کی کٹوتی سے تاجر وں کا بنکنگ سروسز پر اعتماد اٹھ جائے گا اور وہ متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے مذکورہ ٹیکس سے بچتوں کی حوصلہ شکنی ہوگی او ر اس کا لازمی اثر بنکوں پر پڑے گا اور ان کے سرمایہ میں کمی واقع ہونی شروع ہوجائے گی۔

راجہ عدیل نے کہا کہ اپنی ہی جمع رقم پر0.6فیصد ٹیکس کے خاتمہ کیلئے بل فوری طور پر اسمبلی سے منظور کروایا جائے تاکہ اس ٹیکس کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو تاجروں کا احتجاج شدت اختیار کرسکتا ہے ۔اس لیے وزیر خزانہ اس ٹیکس کی واپس لیے فوری اقدامات کریں کیونکہ اس کے خلاف پورے ملک میں احتجاج شروع ہوچکا ہے۔

مزید : کامرس


loading...