عید الفطر پر اہم سیاسی رہنماءدہشت گردی کا نشانہ بن سکتے ہیں ، وزارت داخلہ نے ہدایات جاری کر دیں

عید الفطر پر اہم سیاسی رہنماءدہشت گردی کا نشانہ بن سکتے ہیں ، وزارت داخلہ نے ...
عید الفطر پر اہم سیاسی رہنماءدہشت گردی کا نشانہ بن سکتے ہیں ، وزارت داخلہ نے ہدایات جاری کر دیں

  


اسلام آباد(مانٹیرنگ ڈیسک)وفا قی وزارت داخلہ نے عید الفطر کے موقع سیکیورٹی خدشات کے تحت اہم سیاسی رہنماﺅں کیلئے سیکورٹی ہدایات جاری کردی ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق عید کے موقع پر دہشت گرد اہم سیاسی رہنماﺅں کو اپنے مذموم ارادوں کے تحت نشانہ بنا سکتے ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری،اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی ،جمعیت علماءاسلام(ف) مولانا فضل الرحمان اور آفتاب احمد شیر پاﺅ شامل ہیں اور انہیں عید الفطر کے موقع پر محتاط رہنا چاہیئے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...