منشیات کے مقدمات ،ایک ملزم کی ضمانت خارج، دوسرے کی منظور

منشیات کے مقدمات ،ایک ملزم کی ضمانت خارج، دوسرے کی منظور

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 2مختلف منشیات کے مقدمات میں ملوث ایک ملزم ناصرکی ضمانت خارج جبکہ دوسرے ملزم حیدرکی ضمانت بعد ازگرفتاری 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم ناصرکی جانب سے دائردرخواست ضمانت خارج کردی،ملزم کے قبضہ سے دوران تلاشی آدھا کلو چرس برآمد ہونے پر پولیس نے بجرم9-Bکے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے ،مذکورہ ملزم نے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں دائردرخواست ضمانت میں موقف اختیار کیاہے کہ پولیس نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کررکھا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے تاہم فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت کوخارج کردیا ہے ۔علاوہ ازیں ایک دوسرے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم حیدرکی جانب سے عدالت میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...