منشیات اور حدود کے مختلف مقدمات ، 2ملزمان اشتہاری قرا ر

منشیات اور حدود کے مختلف مقدمات ، 2ملزمان اشتہاری قرا ر

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج میاں شہزاد رضا نے منشیات اور حدود کے 2مختلف مقدمات میں ملوث 2ملزمان کو متعددبار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرا ر دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ،عدالت نے پولیس کو ملزما ن کو گرفتار کرنے اور ان کے ضمانتیوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے ،ملزم اسلم کے قبضہ سے پولیس نے آدھا کلوچرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیاجبکہ دوسرے ملزم مبارک نے 2012 میں( ش) نامی لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد اسے بداخلاقی کا نشانہ بنایا تھا جس پر اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔دونوں ملزمان عدالت سے ضمانت کروانے کے بعد روپوش ہو گئے تھے ،عدالت نے متعدد بار انہیں طلبی کے نوٹس جاری کئے مگر ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا ہے اور ان کے ضمانتی مچلکے ضبط کر کے پولیس کو حکم دیا ہے انہیں بھی گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...