صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری ...

 لاہور(کرائم سیل) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر کے مزاحمت پر ایک شہری کو زخمی کردیا جبکہ اہل علاقہ نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا -ذرائع کے مطابق اسلام پو رہ میں نہرو پارک میں دوڈاکوؤں نے تسکین زاہد کو یرغمال بنا کر 10ہزار کی نقدی لوٹ لی اور مزاحمت پر گولی مار دی جس سے اسکا ہاتھ زخمی ہو گیا فائر کی آواز سنکر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے اور ایک ڈاکو کوجس نے اپنا نام ناصر بتایا پکڑ لیا جبکہ اسکا ساتھی حسن فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ساندہ شبلی ٹاؤن میں جمیل کے جنرل سٹور پر دوڈاکو گھس آئے اور دکان سے دس ہزار لوٹنے کے بعد جمیل کو دکان سے ملحقہ مکان میں لے گئے اور گھر سے ایک لاکھ 55ہزار کی نقدی زیورات چھین لئے۔ کاہنہ کی حدود پرانا کاہنہ میں واقع فیضان اختر ٹریڈر کے دفتر سے تین ڈاکوؤں نے تین لاکھ کی نقدی لوٹ لی جبکہ گلبرگ حفیظ سنٹر سروس روڈ پر نوید اور اسکی فیملی سے 6لاکھ،گلشن راوی میں نبیل اور اسکی بیوی سے دولاکھ،ملت پارک میں غزالہ اور اسکی بیٹی سے 80ہزار،شمالی چھاؤنی میں علی احمد سے 30ہزار اور غالب مارکیٹ میں غلام مصطفی سے 25ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ گارڈن ٹاؤن میں شوکت،نشترکالونی میں احسن فیکٹری ایریا مین رضا ،باغبانپورہ میں چاند،شمالی چھاؤنی میں مختار،غازی آباد میں مشتاق،گلشن اقبال میں مبشر،جوہرٹاؤن میں سلیم،نواں کوٹ میں ذوالفقار،اقبال تاؤن مین زریاب اور وسیم،مزنگ میں ندیم،مغل پو رہ میں ناصر،شاہدرہ ٹاؤن میں آصف اور شادباغ میں ادریس کی مو ٹرسائیکلیں اور گارڈن ٹاؤن میں قیصر،ڈیفنس اے میں سہیل،نواں کوٹ میں توقیر اور شالیمار میں ارشد کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں -

مزید : علاقائی


loading...