لیاقت آباد، پل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ، ایک شدید زخمی ہو گیا

لیاقت آباد، پل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ، ایک شدید زخمی ہو گیا

لاہور(کرائم سیل) لیاقت آباد کے علاقہ میں پل سے گر کر ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ،پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق قصور کے رہائشی45سالہ صادق علی اور39سالہ احسان الٰہی لاہور میں کام کی تلاش کے لئے آئے ہوئے تھے ۔گزشتہ روز وہ لاہور برج پر سے گزر رہے تھے کہ صادق علی کا پاؤں پھسل گیا، اس کو بچاتے ہوئے احسان الٰہی بھی پل سے نیچے گر گیا اور دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔راہگیروں نے فوری طور پر ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو جنرل ہسپتال میں منتقل کیا لیکن صادق علی راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ احسان الٰہی کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے متوفی کی نعش کو جناح ہسپتال میں منتقل کر کے اس کے ورثا کو قصور میں اطلاع دے دی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...