چار بچوں کی ماں نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی

چار بچوں کی ماں نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی

لاہور(کرائم سیل) سبزہ زار کے علاقہ میں چار بچوں کی ماں نے گھریلو جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سبزہ زار کھاڑک کے رہائشی محنت کش اقبال کی قصور کی رہائشی ممتاز بی بی کے ساتھ چند سال قبل شادی ہوئی تھی ،شادی کے کچھ ہی عرصہ کے بعدمیاں بیوی کے مابین گھریلو جھگڑے شروع ہوگئے چند ماہ قبل ممتاز بی بی اپنے خاوند سے ناراض ہوکر والدین کے گھر چلی گئی رشتہ داروں نے میاں بیوی کے مابین صلح صفائی کروادی جس کے بعد ممتاز بی بی اپنے بچوں کے ہمراء خاوند کے گھر سبزہ زار آگئی ۔گذشتہ صبح دونوں میاں بیوی کا دوبارہ جھگڑا شروع ہوگیا جس کے بعد ممتاز نے دلبرداشتہ ہوکر چوہے مار گولیاں کھا لیں حالت غیر ہونے پر لواحقین نے اسے مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

مزید : علاقائی


loading...