تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا غیر حاضری کے دنوں کی تنخواہ واپس کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا غیر حاضری کے دنوں کی تنخواہ واپس کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلی سے غیر حاضری کے دنوں کی ملنے والی تنخواہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں واپس جمع کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کو جلد تنخواہیں واپس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی نو منتخب ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس ہوا جس میں پارٹی امور اور جوڈیشل کمیشن کا فیصلے آنے کے بعد کی حکمت عملی طے کرنے اور بغیر حاضری کے لی جانے والی تنخواہوں کی واپسی کے معاملہ پر غور و حوض کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی غیر حاضری کے دنوں کی وصولی کی جانے والی تمام تنخواہ واپس کرینگے جبکہ اجلاس میں پارٹی چیئرمین نے ارکان اسمبلی کو فوری طور پر تنخواہیں اسمبلی سیکرٹریٹ میں واپس جمع کرنے کا حکم دیا ہے واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے دھرنے کے دنوں اور اس کے بعد اسمبلی سے غیر حاضری کے باوجود تقریباً آٹھ ، آٹھ لاکھ روپے تنخواہ وصول کی تھی جس پر میڈیا پر پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

مزید :

صفحہ اول -