سینیٹ ،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا بل منظور
اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ میں اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کا بل 2015ء بیس ترامیم کے ساتھ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، بل کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے،سینیٹ میں بل کے حق میں 23 اور مخالفت میں 21ووٹ پڑے، الیکشن بل پر حکومتی جلد بازی پر اپوزیشن نے سینیٹ میں علامتی واک آؤٹ بھی کیا۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کا بل 2015ء سینیٹ میں پیش کیا، جسے سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، بل میں 20 سے زائد ترامیم کی گئی ہیں، جن میں سے اہم ترین ترمیم جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرنے کی کی گئی ہے،سینیٹ میں بل کے حق میں 23 اور مخالفت میں 21ووٹ پڑے،بل کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے،الیکشن بل پر حکومتی جلد بازی پر اپوزیشن نے سینیٹ میں علامتی واک آؤٹ بھی کیا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے بلدیاتی انتخابات غیر جماعتوں پر کرانے کا بل منظور کیا تھا تاہم سینیٹ اور قائمہ کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کا بل مسترد کر دیا تھا، اب سینیٹ سے منظور شدہ بل کو دوبارہ قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے بھیجا جائے گا۔