سابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعودالفیصل انتقال کر گئے

سابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعودالفیصل انتقال کر گئے
سابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعودالفیصل انتقال کر گئے

  


ریاض (خصوصی رپورٹ) سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ اور شاہ فیصل مرحوم کے بیٹے شہزادہ سعود الفیصل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 75 برس تھی شہزادہ سعود الفیصل کو 1975 میں وزیر خارجہ تعینات کیا گیا تھا اور رواں برس 29 اپریل کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعود الفیصل کو عہدے سے سبکدوش کر کے امریکا میں سعودی سفیر عدل الجبیر کو نیا وزیر خارجہ تعینات کیا تھا۔ شہزادہ سعود الفیصل کو دنیا بھر میں طویل ترین عرصہ چالیس سال تک وزیرخارجہ رہنے کا اعزاز حاصل تھا۔ وزیراعظم نواز شریف نے شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف سعودی عوام بلکہ پاکستانی بھی عظیم رہنما سے محروم ہو گئے۔ مرحوم پاکستان کے عظیم دوست اور خیرخواہ تھے۔

مزید : صفحہ اول


loading...