شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کو رکنیت مل گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کومستقل رکنیت مل گئی جس کا دعویٰ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت ملی ہے ، تنظیم کی مستقل رکنیت ملنا بڑی کامیابی ہے، پنجاب کے عوام کو کھیل اور ٹرانسپورٹ کا بہترین نظام دیا ، بھارت سے تعلقات پر ہمیشہ متزلزل پالیسی پر عمل درآمد کیااور نواز شریف سے بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات پاکستان کی پالیسی کی کامیابی تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستان برکس کے ارکان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے، مستقبل میں میزبانی بھی کریں گے: وزیراعظم
اس تقریب میں انہوں نے پیپلز پارٹی اور عمران خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پی پی نے ملک کو بد عنوانی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عمران خان نے حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے چندہ اکٹھا کیا اور ٹینٹ والوں کو بھی پیسے نہیں دیے۔عمران خان کی اننگز ختم ہو گئی ، اب ہماری اننگز ہے۔