عام انتخابات میں کا میابی کیلئے پارٹی میں اتحادضروری ہے چودھری سرور

عام انتخابات میں کا میابی کیلئے پارٹی میں اتحادضروری ہے چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چودھر ی محمدسرو ر نے کہا ہے کہ آنیوالے عام انتخابات میں کا میابی کیلئے پارٹی میں اتحاد ‘اتفاق ضروری ہے ‘ تحر یک انصاف ملک سے ظلم کی اندھیری ختم کر کے ہی دم لے گی‘ہم ملک میں ایسی حکو مت لائیں گے جس میں قومی دولت لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا ئیگا اور عوام کو انصاف سمیت تمام بنیادی سہو لتیں ملیں گی ‘کارکنوں کیلئے میرے دروازے24گھنٹے کھلے ہیں انکو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ وہ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے چودھر ی محمدسرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم سے بہت سے وعدے کیے مگر آج تک ان پر عمل نہیں کر سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -