ایم کیو ایم امریکہ کا سالانہ کنونشن 31جولائی کو ہوگا

ایم کیو ایم امریکہ کا سالانہ کنونشن 31جولائی کو ہوگا

امریکہ (پ ر)متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے زیر اہتمام 19ویں سالانہ کنونشن کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ سالانہ کنونشن31جولائی تا 2اگست ،امریکہ کے شہر ڈیلس میں منعقد کیا جائے گا جس میں شرکت کیلئے ذمہ داران ، کارکنان اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افرادکی بڑی تعداد ریجسٹریشن کروارہے ہیں ۔اس سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایم کیوایم امریکہ کے زیر اہتمام ڈیلس چیپٹر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیپٹر انچارج نسیم سحر، جوائنٹ انچارجز اظہر غیور، شکیل مجتبی، نوید خان،اراکین کمیٹی اظہر قاسمی اور عارف ہاشمی نے شرکت کی جبکہ سینٹرل کمیٹی کی جانب سے اسد صدیقی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پرچیپٹر انچارج نسیم سحر نے اجلاس کے شرکاء کو کنونشن کی تیاریوں اور انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں کنونشن کے انتظامات کو جلد از جلد مکمل کرنے اور پاکستانی کمیونٹی سے رابطوں کر مزید تیز کرنے کی ضرورت پر ذور دیا گیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران اور کارکنان نے کراچی میں رینجرز کی جانب سے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کراچی میں مہاجر دشمن ریاستی آپریشن روکنے اور رینجرز کو سندھ سے فوری طور پر واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...