ایڈیشنل آئی جی سندھ کیخلاف چیک کیش نہ ہونے پراندراج مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ جنوبی چھاونی پولیس کو نوٹس جاری

ایڈیشنل آئی جی سندھ کیخلاف چیک کیش نہ ہونے پراندراج مقدمہ کیلئے درخواست ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی سندھ خادم حسین بھٹی کے خلاف چیک بونس کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست پر تھانہ جنوبی چھاونی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت کے روبرو درخواست گزار رانا نثار کے وکیل فاروق امجد میر نے موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل آئی جی سندھ خادم حسین بھٹی نے اپنے بیٹے کو بیرون ملک تعلیم دلانے کے لئے ان سے 35لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا۔ایڈیشنل آئی جی سندھ نے قرض کی رقم واپس کرنے کی بجائے چیک دے دئیے جو کہ بونس ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ شہری سے فراڈ کرنے پر ایڈیشنل آئی جی سندھ خادم حسین بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے تھانہ جنوبی چھاونی کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...