خصوصی افراد کو بھرتی نہ کرنے پر2 اضلاع کے سیشن ججز سے میرٹ لسٹ طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ چنیوٹ اور ننکانہ صاحب میں نائب قاصدوں کی خالی نشستوں پر معذورامیدواروں کو بھرتی نہ کرنے پر دونوں اضلاع کے سیشن ججز سے معذور امیدواروں کی میرٹ لسٹ طلب کر لی۔عدالت کے روبرو معذور امیدواروں نے موقف اختیار کیا کہ میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود کسی ایک بھی معذور امیدواروں کو نوکری فراہم نہیں کی گئی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ طے شدہ پالیسی کے مطابق تیس نشستوں پر معذور افراد کے کوٹہ کااطلاق نہیں ہوتا،اگر ان نشستوں کی تعداد 33ہوتی تو پھر ایک معذور افراد کو میرٹ پر رکھا جاسکتا تھاجس پر عدالت نے ونوں اضلاع کے سیشن ججز سے معذور امیدواروں کی میرٹ لسٹ طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت13جولائی تک ملتوی کر دی۔