سپریم کورٹ کے حکم پرمحتسب کمیٹیاں برائے جیل معائنہ کے دوروں کا آغاز

سپریم کورٹ کے حکم پرمحتسب کمیٹیاں برائے جیل معائنہ کے دوروں کا آغاز

لاہور(ارشد محمود گھمن)محتسب پنجاب جاوید محمود نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر کی جیلوں کے معاملات کاجائزہ لینے کیلئے تمام ضلع اورتحصیلوں میں محتسب کمیٹیاں برائے جیل معائنہ تشکیل دے دی ہیں جنہوں نے جیلوں کے دورے کرکے اپنا کام فوری طور پر شروع کردیا ہے اورسپریم کورٹ کو پیش کرنے کیلئے رپورٹ کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر، ڈی سی اویا نمائندہ (کم ازکم گریڈ 18)، ڈ سٹرکٹ پولیس افسر یا نمائندہ (کم سے کم گریڈ 18)، ایس پی انویسٹی گیشن ، سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کانمائندہ کمیٹی کا رکن ہوگا ۔ تحصیل محتسب کمیٹی برائے جیل معائنہ متعلقہ تحصیل ایڈوائزر محتسب پنجاب ، اسسٹنٹ کمشنر ، سب ڈویژنل پولیس افسر(ایس ڈی پی او)، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ، انچارج سب جیل ،متعلقہ پبلک پراسیکیوٹر اورتحصیل بار ایسوسی ایشن کے نمائندے پر مشتمل ہوگی۔محتسب کمیٹیاں برائے جیل معائنہ متعلقہ اضلاع اور تحصیلوں میں موجود جیلوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ جیلوں کے مسائل، سٹاف اورقیدیوں کی منظور شدہ اورموجودہ صورتحال، حالات کار،سکیورٹی، قیدیوں کو درپیش مشکلات ، جیلوں میں صحت ، رہائش اورکھانے کی قواعد کے مطابق سہولیات کی فراہمی، قیدی خواتین اوربچوں کے مسائل اور معاملات،جیلوں کے انتظامی معاملات اورملاقات کیلئے آنے والے خواتین وحضرات کو درپیش مسائل اورفراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں مفصل رپورٹ تیار کرکے محتسب پنجاب کو پیش کریں گی ۔

آغاز

مزید : صفحہ آخر


loading...