واہگہ بارڈر دھماکہ کے 2سہولت کار گرفتار ،بارودی مواد بم برآمد

واہگہ بارڈر دھماکہ کے 2سہولت کار گرفتار ،بارودی مواد بم برآمد

لاہور(کرائم سیل)انسدا د دہشت گردی کی فورس نے واہگہ بارڈر بم دھماکہ کے 2سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واہگہ بارڈر بم دھماکہ میں خود کش بمبار کے 2سہولت کار وں سعید خان اور حسینہ خان کو لاری اڈا سے حراست میں لے لیا ہے دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر اور دستی بم بھی قبضہ میں لیا گیا ہے ان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔دہشت گردوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے خودکش بمبار کو واہگہ بارڈر تک پہنچایا تھا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...