چےئرمین ہوپ نے متفقہ امید وار لانے کے لیے 5رکنی کمیٹی قائم کر دی

چےئرمین ہوپ نے متفقہ امید وار لانے کے لیے 5رکنی کمیٹی قائم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ الیکشن،چےئرمین ہوپ حاجی مقبول احمدنے تمام گروپوں کے متفقہ امید وار لانے کے لیے 5رکنی کمیٹی قائم کر دی کمیٹی میں سابق چےئرمین پنجاب احسان اللہ ،جماعت علی شاہ،حاجی عنایت علی ،مبشر صدیقی،جعفر شیخ کو شامل کیا گیا ہے کمیٹی حاجی شاہد رفیق گروپ ، واٹس اپ گروپ اہل تشیعہ سمیت تمام گروپوں سے مذاکرات کرے گی اور انڈسٹری کے مفاد میں مل کر چلنے اور متفقہ امیدوار لانے کی درخواست کرے گی۔چےئرمین ہوپ حاجی مقبول احمد نے بھی حج آرگنائزر کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اعلان کر دیا روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم تمام گروپوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے آخری دم تک جائیں گے بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والے صرف باتیں ہی کر سکتے ہیں کام ان کے بس کا روگ نہیں اگر یہ حج آرگنائزر سے مخلص ہیں میری درخواست ہے کہ سب ایک ہو جائیں

مزید :

صفحہ آخر -