پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

لاہور ( وقائع نگار)ملک کے مختلف حصوں میں مون سو ن کی دو روز کی بارشوں کے بعد گرمی نے پھر سے زور پکڑنا شروع کر دیا جبکہ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے میں اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں کشمیر، مالاکنڈ ، ہزارہ ، کوہاٹ اور ژوب میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنائی ہے ۔شہر اقتدار میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد پارہ گر گیا جبکہ باغوں کے شہر لاہور میں بھی آسمان پر بادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی جاری رہی۔ محکمہ محکمہ مو سمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت کشمیر ، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ، گوجرانوالہ ، ملتان ، ڈی جی خان، بہاولپور،ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مردان، بنوں، فاٹا، سرگودھا ، فیصل آباد، ساہیول ، کوئٹہ ، لاڑکانہ ، سبی، قلات، حیدرآباد اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم کشمیر، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، پشاور ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چراٹ میں76 ملی میٹر جبکہ بالاکوٹ38،گڑھی دوپٹہ19، کاکول16، مری10،مظفرآباد07، پارہ چنار05، کوٹلی میں04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، چلاس43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی، دالبندین، سکھر، شہید بینظیرآباد، روہڑی تربت اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...