روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات ختم ، مقررہ وقت سے زائد جاری رہی

روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات ختم ، مقررہ وقت سے زائد جاری رہی
روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات ختم ، مقررہ وقت سے زائد جاری رہی

  


ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کی ملاقات ختم ہوگئی ہے اور یہ مقررہ وقت سے تقریباً10منٹ زائد جاری رہی ۔

روس کے شہر اوفا میں بھارتی وزیراعظم کی درخواست پر ہونیوالی ملاقات کانگریس ہال میں ہوئی جوتقریباً55منٹ تک جاری رہی ۔

وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب کی درخواست کا مثبت جواب دیا اور ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم کیساتھ وفود بھی شریک تھے ۔ وزیراعظم کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری ، طارق فاطمی ، سرتاج عزیزبھی موجود ہیں ۔

سرتاج عزیز کاکہناتھاکہ بھارت سے تمام تصفیہ طلب مسائل کا مذاکرات سے حل چاہتے ہیں اور تمام معاملات پربات چیت ہوئی ۔

روس اور امریکہ نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ امن کے لیے ہونیوالی ہر کاوش کی حمایت کرتے ہیں ۔

تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی وجہ سے بھارت پر امریکہ اور برطانیہ کا بھارت پردباﺅ ہے اور عالمی برادری کا خیال ہے کہ خطے میں امن کے لیے بھارت کا قدم بڑھانا ضروری ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...