پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات معنی خیز ہونی چاہیے :شاہ محمود ، تمام امور پر بات چیت ہوگی:سرتاج عزیز
اسلام آباد، اوفا(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نریندرا مودی کی درخواست پر پا ک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات ہورہی ہے جس پر پاکستانی سیاستدانوں نے مطالبہ کیاہے کہ یہ ملاقات نتیجہ خیز ہونی چاہیے لیکن ماضی کو دیکھتے ہوئے زیادہ توقعات نہیں ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماءشاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ پاکستان نے ہمیشہ بات چیت کی حمایت کی ہے ، دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات روایتی نہیں بلکہ معنی خیز ہونی چاہیے ، مذاکرات میں ڈیڈلاک دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں اور خطے کے عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتاہے ، آگے بڑھناچاہیے لیکن ملاقات میں گرمجوشی نہیں دیکھی جارہی ۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ بھارت کیساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرناچاہتے ہیں ، بھارتی وفد سے تمام امور پر بات چیت ہوگی ۔