نوازشریف کی چینی صدر کے ساتھ ملاقات ،پاک چین دوستی پر فخر ہے :نوازشریف

نوازشریف کی چینی صدر کے ساتھ ملاقات ،پاک چین دوستی پر فخر ہے :نوازشریف
نوازشریف کی چینی صدر کے ساتھ ملاقات ،پاک چین دوستی پر فخر ہے :نوازشریف

  


ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دوران ملاقات وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اورایس سی او میں مستقل رکنیت کیلئے چین کیلئے چین کے تعاون کی قدر کرتے ہیں ،پاکستا ن کو چین کی دوستی پر فخر ہے ،اقتصادی راہداری میں چینی صدر کی دلچسپی کی قدر کرتے ہیں ۔اس موقع پر چینی صدر شی چن پنگ کے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات چین کا اولین ایجنڈ اہے ۔

روس کے شہر اوفا میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہوں کے اجلاس میں کے موقع ہو رہی ہے اور ملاقات کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جس دوران پاکستان نے بھارت کو اپنے تحفظات اور بھارت نے اپنے تحفظات سے متعلق آگا ہ کی اور تعلقات کو مزید بنانے کیلئے اقدامات کرنے کیلئے عزم کا اظہار بھی کیا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...