روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوفا، اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے دورہ پاکستان کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی دعوت قبول کرلی۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر کے دورے کی تاریخ طے نہیں کی گئی کیونکہ اس کا فیصلہ روسی صدر اور نواز شریف کریںگے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس دفاعی اور تجارتی میدان میں پہلے ہی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھارہے ہیں۔ روسی صدر کا دورہ اس ضمن میں ایک مثبت پیشرفت ہوگی۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی گزشتہ ماہ روس کا دورہ کرچکے ہیں جس سے پاک روس تعلقات کے لئے نئی راہیں ہموارہوئی ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -